ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے میڈیا پر بھڑکے ہربھجن

انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے میڈیا پر بھڑکے ہربھجن

Sun, 28 May 2017 12:45:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،27مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں ایک نجی چینل کو دئے انٹرویو پر ہربھجن سنگھ نے خاصی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ہربھجن نے ٹوئٹ کرکے میڈیا کو آڑے تھوں لیا ہے۔ ہربھجن کا کہنا ہے کہ میڈیا کو وہ باتیں اپنی شہرت کے لئے نہیں کہنی چاہیے جو باتیں ہم نے کہی ہی نہ ہوں۔معاملہ اس وقت شروع ہوا جب یکم جون سے ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں ہربھجن سنگھ کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس بات کو میڈیا میں اس طرح سے چلانے لگا کہ ہربھجن نے کہا ہے کہ اگر دھونی ٹیم میں ہو سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں لیکن ایسی خبر چلنے کے بعد ہی ہربھجن سنگھ نے ٹوئٹر پر ایک انٹرویو کی ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ میڈیا ان کی باتوں کا غلط مطلب نہ نکالے۔بھجی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میڈیا کو ان کے حوالے سے وہ باتیں نہیں چلانی چاہئے، جو انہوں نے کہی ہی نہیں، معاملہ بڑھنے پر ہربھجن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس انٹرویو کا ایک حصہ بھی پوسٹ کیا اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی ہر وقت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، میں نے کیا کہا تھا، اگر کوئی جاننا چاہتا ہے تو براہ مہربانی اس ویڈیو دیکھے۔


Share: